پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2018

پاکستان کا سعودی عرب سے2 ارب ڈالرسے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان


پاکستان کا سعودی عرب سے2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اس معاملے پر بات کی جائے گی، دورے کے موقع پر وزیراعظم اور ان کا وفد معاشی معاملات پر بات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد پرُامید ہے کہ سعودی عرب سے یہ سہولت مل جائے گی، سعودی عرب نے ادھار تیل فراہم کردیا تو یو اے ای سے بھی یہ سہولت مل سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای سے سالانہ 4 ارب 75 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد ہوتا ہے، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے 2 روزہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یو اے ای بھی جائیں گے۔

مزید خبریں :