Time 22 ستمبر ، 2018
پاکستان

کراچی کے علاقے نیپئر سے 8 ماہ کی بچی کی گمشدگی معمہ بن گئی

بچی کہاں گئی اور اسے کون لے گیا؟ اس حوالے سے تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے نیپئیر سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والی 8 ماہ کی بچی کی گمشدگی معمہ بن گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے بیان دیا کہ 8 ماہ کی فائزہ کو جنات لے گئے ہیں اور وہ اسے خود واپس کر جائیں گے۔

دوسری جانب لاپتہ ہونے والی بچی کی والدہ کہتی ہیں کہ پولیس نے یہ کہانی خود بنائی ہے۔

متاثرہ ماہ کا کہنا ہے کہ جس ماں کی گود اجڑی اس کے ہی کردار کو مشکوک بنا کر پولیس روایتی طریقہ تفتیش اپنا رہی ہے۔

لیکن بچی کہاں گئی اور اسے کون لے گیا؟ والدہ کے پاس اس حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں ہے۔

اہل خانہ نے پہلے کہا تھا کہ بچی کوئی عورت چھین لے کر گئی ہے، والدہ کے بار بار بیان بدلنے پر شکوک و شہبات پیدا ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں میڈیا پر گود سے بچے چھینے جانے والی خبروں کو غلط قرار دیا گیا تھا۔

پولیس ترجمان کی جانب سے نیپئر سے 8 ماہ کی بچی کے اغوا کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس طرح کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید خبریں :