29 ستمبر ، 2018
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق آئندہ ماہ ابوظہبی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔
ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 4 سے 6 اکتوبر تک شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز سمیت دنیا بھر کی ٹاپ ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ہر ٹیم میں چار انٹرنیشنل پلیئرز کی شرکت لازمی ہے، عبدالرزاق بطور انٹرنیشنل پلیئرلاہور قلندرز کا حصہ بنے ہیں۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے جارح مزاج بیٹمیسن عمران نذیر کو بھی اس ٹورنامنٹ کیلئے سائن کیا ہے۔
عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کیلئے لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر کافی خوش ہیں۔