31 جولائی ، 2012
نئی دہلی…گزشتہ روز کے بجلی کے بحران سے بھارت ابھی نکلا بھی نہ تھا کہ ایک بار پھر شمالی اور مشرقی گرڈ اسٹیشنز فیل ہونے کی وجہ سے ملک کی نصف آبادی بجلی سے محروم ہوگئی۔بھارت کی شمالی اور مشرقی ریاستیں اس بریک ڈاوٴن سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔متعدد ٹرینیں اپنی منزل تک نہ پہنچ سکیں اور راستے میں ہی رکی ہوئی ہیں۔ جسکی وجہ سے مسافر مختلف اسٹیشنوں کے درمیان ہی پھنس گئے ہیں۔اسپتالوں میں بھی بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ آپریشن نہ ہونے کے باعث کئی مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں۔گزشتہ روز بھی شمالی ریاست کے گرڈ اسٹیشنز فیل ہونے کی وجہ سے دس ریاستیں پندرہ گھنٹے سے زیادہ وقت تک بجلی سے محروم رہیں تھیں جبکہ وزیر اعظم آفس بھی اس بریک ڈاوٴن کی لپیٹ میں آیا تھا۔