31 جولائی ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ملک کے پہلے روڈ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کر دیا۔صدر زرداری کا کہنا ہے کہ اس ادارے کے قیام سے سڑکوں کو محفوظ بنانے اور سفر اور ڈرائیونگ کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ایوان صدر اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی طرف سے قائم کر دہ روڈ انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر اور ان کی ٹیم کو اس منفرد ادارے کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔صدر زرادری نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی ٹریفک اور حفاطتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے عوام کا اعتماد جیتنے کے ساتھ نیا ٹریفک کلچر متعارف کرایا ہے۔