Geo News
Geo News

پاکستان
31 جولائی ، 2012

سرگودھا:لاوارث قرار دے کر دفنانے پر لواحقین کا شدیداحتجاج

سرگودھا…سرگودھا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کے لواحقین نے فوری طور پر قبر کشائی نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔سرگودھا میں شاہین آباد روڈ کے قریب تین روز پہلے 26سالہ سکندر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ اتوار تک اس کی شناخت نہ ہوسکی جس پر پولیس نے اس کی تدفین کردی۔ آج سکندر کے ورثاء تھانے پہنچے تو انہیں واقعے کا علم ہوا۔ پولیس قبر کشائی کے لئے ورثاء کو عدالت میں لے گئی۔ عدالت نے دو روز بعد قبر کشائی کا حکم دیا۔ تاہم ورثاء نے آج ہی قبر کشائی پر اصرار کیا اور پولیس کے خلاف احتجا ج کرتے ہو ئے سول اسپتال چوک پہنچ گئے۔ مظاہرین نے ٹریفک بلاک کردیا اور ایمبولینسوں کو بھی اندر جانے نہیں دیا۔

مزید خبریں :