05 فروری ، 2012
لاہور…میو اسپتال لاہور میں دواوٴں کے ری ایکشن سے مزید تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے محکمہ صحت کے مطابق مرنے والوں کی تعداد ایک سو تیرہ ہو گئی ہے۔دواوٴں کے ری ایکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے محکمہ صحت کے مطابق 400 سے زائد مریض مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جنہیں فولینک ایسڈ کے انجکشن لگائے جارہے ہیں۔ اُدھر پی آئی سی سے آئسوٹیب کا ریکارڈ غائب ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئسو ٹیب کے 93 نمبر بیج کا ریکارڈ غائب ہے اور بیج نمبر 92 کے ڈبوں میں 93 نمبر بیج کی دوا پائی گئی۔ محکمہ صحت نے آئسو ٹیب میں اینٹی ملیریا دوائی کی آمیزش کی رپورٹس پولیس کے حوالے کر دیں۔ سیکریٹری صحت پیر کے روز تمام ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کرینگے۔