05 فروری ، 2012
دبئی…دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 295رنز بنالیے، اس طرح اسے انگلینڈ کے خلاف 253رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اظہر علی 115اور مصباح الحق16رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں آج پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز222 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پردوبارہ شروع کی۔ انگلینڈ کوکھیل کے پہلے سیشن میں واحد کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب مجموعی اسکور میں37 رنز کے اضافے کے بعد یونس خان 127 رنز بناکر کرس براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 216 رنز کا اضافہ کیا۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔