پاکستان
01 اگست ، 2012

شوکت خانم اسپتال کی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی،خواجہ آصف

شوکت خانم اسپتال کی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی،خواجہ آصف

اسلام آباد…مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے الزام لگایا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کودی گئی زکوٰة کی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی، عمران خان ریئل اسٹیٹ میں سٹہ لگایا لیکن وہ ہار گئے ۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مشاہداللہ خان اور پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ شوکت خانم فلاحی ادارہ ہے،اسے نقصان نہیں پہنچاناچاہتے۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ،زکوٰة اورفطرے کے ساڑھے4ارب کی سرمایہ کاری بیرون ملک کی گئی اور یہ پیسہ ریئل اسٹیٹ سمیت دیگرکمپنیز میں استعمال کیا گیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ریئل اسٹیٹ میں سٹّہ لگایالیکن وہ ہارگئے، انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنا پیسہ سٹے پر لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رقم کی بیرون ملک منتقلی میں شفافیت کم ہے، عمران خان کے مقابلے میں ڈبل شاہ کاکاروبارزیادہ شفاف ہے، صدقوں کے20لاکھ ڈالرنقصان کی نذرہوچکے ہیں۔خواجہ آصف نے بتایا کہ امتیازحیدری عمران خان کیلئے بیرون ملک رقم منتقل کرتاہے۔

مزید خبریں :