01 اگست ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن بار کے صدر یاسین آزاد نے ہے کہ تمام اداروں کوآئینی حدودمیں کام کرتے ہوئے تصادم سے گریزکرناچاہیے،انہوں نے یہ بات صدر زرداری سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹوکمیٹی کے ہمراہ صدر سے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت آئین کے تحت اداروں میں اختیارات کی تقسیم پریقین رکھتی ہے،نظام کی مضبوطی اوراستحکام کیلئے ادارے آئینی حدودمیں کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نومولودجمہوریت میں اداروں نے حدودسے تجاوزکیالیکن وہ ارتقاکادورتھا۔حکومت کو جمہوریت،عوامی امنگوں کی بالادستی اوراداروں کی خودمختاری پریقین ہے۔حکومت نے ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے متعدداقدامات کیئے۔