Time 27 اکتوبر ، 2018
پاکستان

نیب نے شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات آغاز کردیا

شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات آشیانہ اقبال کیس کے تناظر میں شروع کی ہیں: نیب ذرائع_ فائل فوٹو 

لاہور: نیب نے شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات آغاز کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شہبازشریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کیا اور وہ 20 روز سے نیب کی تحویل میں ہیں جس دوران احتساب عدالت ان کے جسمانی ریمانڈ میں دو مرتبہ توسیع کرچکی ہے۔

ترجمان نیب نے بتایا کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کے بعد شہبازشریف سے دیگر کیسز پر بھی سوالات شروع کردیئے ہیں اور ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات آشیانہ اقبال کیس کے تناظر میں شروع کی ہیں جب کہ انہوں نے بہت سے معاملات پر لاعلمی کا اظہار بھی کیا ہے۔

نیب  ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے شہبازشریف کےمزید ریمانڈ کے لیے دیگر کیسز کے نکات کو بھی استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔


مزید خبریں :