Geo News
Geo News

پاکستان
01 اگست ، 2012

گڈانی میں ایل پی جی گیس کی قلت، بحری جہازوں کی کٹائی کا کام متاثر

گڈانی …گڈانی میں ایل پی جی گیس کی قلت کے باعث ناکارہ بحری جہازوں کی کٹائی کا کام شدید متاثر ہورہا ہے۔ دنیا بھر سے پرانے اور ناکارہ بحری جہاز ٹوٹنے کیلئے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آتے ہیں۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ان دنوں ناکارہ بحری جہازوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، ایل پی جی کی شدید قلت کے باعث جہازوں کی کٹائی متاثر ہورہی ہے، گیس مارکیٹ میں دستیاب نہیں اور اگر کہیں مل بھی رہی ہے تو بلیک میں فروخت کی جارہی ہے، شپ بریکرز نے ایل پی جی کی قلت کے باعث جہازوں کی کٹائی روک دی ہے جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔ شب بریکرز کا کہنا ہے کہ اگر گیس کی مصنوعی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو پاکستان میں شپ بریکنگ کی صنعت کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

مزید خبریں :