02 اگست ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کے والد سردار ذوالفقار کھوسہ نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھجوادیا ہے۔واضح رہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ادھر یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وہ اپنے صاحبزادے دوست محمد کھوسہ کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر پارٹی پالیسی سے مطمئن نہ تھے۔