02 اگست ، 2012
لاہور …لاہور میں بادامی باغ دھماکے کے دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔لاہور کے علاقے راوی روڈفروٹ منڈی میں گذشتہ شبیکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 20افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک تھی، جس میں سے دو زخمی آج صبح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔پہلا دھماکا رات9 بج کر 38 منٹ پر فروٹ منڈی کے وسط میں ہوا ، دوسرا دھماکا شدیدنوعیت کا تھا جو منڈی کے گیٹ نمبر 3 پر 9 بج کر 44 منٹ پر ایک فروٹ کی ریڑھی کے نیچے نصب بم سے ہوا۔دھماکوں کے بعد فروٹ منڈی میں افراتفری اور چیخ و پکار مچ گئی،دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں،دھماکوں کے فوراً بعد بجلی بند ہو گئی جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شہر کیاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو میو اسپتال پہنچایا،جہاں 4زخمیوں کی حالت تشویش ناک تھی جس میں سے دوزخمی صبح دم توڑ گئے۔ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل کے مطابق دھماکوں میں 20افراد زخمی ہوئے۔