کھیل
Time 06 نومبر ، 2018

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑے جھٹکے

 آل راؤنڈر کورے اینڈرسن ان فٹ ہو کروطن واپس چلے گئے، لیگ اسپنر ٹوڈ آسٹل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار۔ فوٹو: فائل

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے لیکن اس سے قبل کیویز ٹیم دو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔

پاکستان کا متحدہ عرب امارات میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے اور گرین شرٹس آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرچکے ہیں۔

شاہین اور کیویز کا اب اگلہ معرکہ تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ہوگا جس کا باقاعدہ آغاز کل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے تاہم اس سے قبل کیویز ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر کورے اینڈرسن ان فٹ ہو کر اپنے ملک واپس چلے گئے اور انہیں ایڑھی زخمی ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز میں زیر غور نہیں لایا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر ٹوڈ آسٹل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں جن کے متبادل کے طور پر اعجاز پٹیل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے لوکی فرگوسن اور جارج وارکر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا  گیا ہے۔

مزید خبریں :