Time 06 نومبر ، 2018
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا پروین رحمان قتل کیس دو ماہ میں نمٹانے کا حکم


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی درخواست کی سماعت کے بجائےکیس جلد نمٹانےکا حکم دیا ہے۔

لیگل برانچ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں 29 گواہ میں سے 19کے بیانات ریکارڈ ہوئے ہیں جب کہ پولیس حکام کاکہنا تھا کہ گواہان کو نوٹس پہنچا دیئے اور سیکیورٹی بھی دی جائے گی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پروین رحمان کو قتل کر دیا گیا اور کیس ابھی بھی چل رہا ہے، وکلا کو بھی معاشرے میں اچھے لوگوں کا احساس ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 کو کراچی میں بنارس پل پر عبداللہ کالج کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

مزید خبریں :