02 اگست ، 2012
اسلام آباد…فاٹا کے پارلیمانی گروپ نے ایم کیوایم کی مجوزہ گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔حمید اللہ جان آفریدی کا کہناہے کہ فاٹا کے حالات بہت خراب ہیں لیکن اسے نظراندازکیاجارہاہے،کانفرنس میں اسے خصوصی اہمیت دی جائے۔ ایم کیوایم کے وفدنے اسلام آبادمیں حمید اللہ جان آفریدی سے ملاقات کرکے فاٹاکے پارلیمانی گروپ کوگول میزکانفرنس میں شرک کی دعوت دی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ممبر گلفراز خٹک اور سینیٹر طاہر مشہدی کاکہناتھاکہ ملک انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔الطاف حسین نے پوری قوم کو متحد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔حمید اللہ جان نے کہاکہ ان کا گروپ ایم کیوایم کی گول میزکانفرنس میں شرکت کریگا۔