Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
02 اگست ، 2012

امریکہ : 2788 ڈانسرز کا بیک وقت ٹوئسٹ کر نے کا عالمی ریکارڈ

امریکہ : 2788 ڈانسرز کا بیک وقت ٹوئسٹ کر نے کا عالمی ریکارڈ

نیویارک … ڈانس بہترین جسمانی ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ زندہ دِلی کی علامت بھی ہے، اب انہی افراد کو دیکھ لیجئے جنہوں نے ایسے ٹوِسٹ ڈانس (Twist) کیا کہ عالمی ریکارڈ ہی بنا دیا۔ امریکی ریاست نارتھ ڈیکوٹا میں 2ہزار 7سو88 افرادنے بیک وقت ٹوِسٹ ڈانس (Twist) کا مظاہرہ پیش کیا۔اس سلسلے میں ڈیکوٹا کی ایک طویل سڑک کا انتخاب کیا گیا جہاں ان تمام زندہ دل ڈانسرز نے سڑک کے دونوں اطراف میں ایک لمبی قطار میں کھڑے ہو کر ڈانس کر تے ہوئے اپنا نام گینز بک میں ریکارڈ کروا دیا۔

مزید خبریں :