02 اگست ، 2012
چارسدہ … چارسدہ میں نامعلوم شر پسندوں نے ایک غیر سرکاری تنظیم کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 ملازم زخمی ہو گئے۔ سٹی پولیس چارسدہ کے مطابق مردان روڈ پر علاقہ قائد آباد میں واقع غیر سرکاری تنظیم ہیلپ ان نیڈ کے دفتر پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تنظیم کے 2 ملازمین شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا۔ دستی بم حملے سے تنظیم کے دفتر کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور دفتر میں کھڑی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ سٹی پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔