02 اگست ، 2012
کراچی …صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے ساتوں پاکستانی کراچی پہنچ گئے۔جمعرات کی شام کو جب یہ ساتوں افراد کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،وفاقی وزیر بابر خان غوری اور دیگر نے انکا استقبال کیا،اس موقع پر مغویوں کے اہل خانہ سمیت ،میڈیا،پی پی اور ایم کیوایم کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ساتوں پاکستانی بعدازاں گورنر سندھ اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس روانہ ہوگئے۔معلوم ہوا ہے کہ اب گورنر ہاؤس میں ایک تقریب ہوگی جہاں پر رہائی پانے والے پاکستانی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرینگے۔ ائیرپور ٹ پر رہائی پانے والوں نے کہا کہ وہ گورنر سندھ اور دیگر کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے انکی رہائی کے لیے موثر اقداما ت کیے۔واضح رہ کہ یہ ساتوں نومبر 2010سے صومالی قزاقوں کی قید میں تھے جنھوں نے انھیں انکے بحری جہاز ایم وی الیبڈو اور دیگر عملے کے ساتھ اغواء کرلیا تھا اور انکی رہائی کیلیے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔