02 اگست ، 2012
اسلام آباد … ارسلان افتخار کے وکیل سردار اسحاق کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار کے بیرون ملک کوئی اکاوٴنٹس نہیں، 2010ء میں 25 لاکھ اور 2011ء میں 35لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا، 90کروڑ روپے کے اکاوٴنٹس کی بات بے بنیاد ہے ،ان کے پاس 3 کروڑ روپے سے زیادہ کیش نہیں۔ سردار اسحاق کا جیو نیوز سے گفت گو میں کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کا پاکستان میں کوئی پلاٹ یا جائیداد نہیں، ان کا گھر اور دفتر کرائے کا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ریکا رڈ کے مطابق اٹارنی جنرل عرفان قادر ریونیو ہاوٴسنگ سوسائٹی کیس میں ڈی ایچ اے، آرمی ہاوٴسنگ ڈائریکٹوریٹ اور بحریہ ٹاوٴن کے چیف ایگزیکٹو ملک ریاض کے وکیل بھی رہے ہیں۔