پاکستان
Time 23 نومبر ، 2018

وزیراعلیٰ سندھ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، کارروائی سے آگاہ کیا

کراچی: چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی ناکام کوشش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ قونصلیٹ پہنچے جہاں انہوں نے قونصل جنرل وانگ یو سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چینی قونصل جنرل کو دہشتگردوں کی مزموم کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کامیاب کارروائی پر بریفنگ دی اور انہیں اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کھڑے ہوکر اے ایس پی سہائے عزیز کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ آور پیچھے ہٹے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سہائے عزیز! آپ نے بہادری کی مثال قائم کی، یہ ہیں ہماری خواتین جو سب سے آگے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے چینی قونصل جنرل کو ٹیلیفون کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

مزید خبریں :