کھیل
Time 23 نومبر ، 2018

سرفراز احمد پہلے ٹیسٹ میچ کی غلطیاں نہ دہرانے کیلئے پر عزم

کریز پر سیٹ ہوجانے والے بیٹسمینوں کو لمبی اننگز کھیلنی ہوگی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم کی دبئی میں پریس کانفرنس— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی ہے لیکن اب میچ نیا ہے، سب کچھ بھلا کر نئے سرے سے پرفارم کریں گے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں جو غلطیاں ہوئیں انہیں اب نہیں دہرائیں گے، کریز پر سیٹ ہوجانے والے بیٹسمینوں کو لمبی اننگز کھیلنی ہوگی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان بولرز جتنا ٹیم کے ساتھ ہوں گے اتنا سیکھتے جائیں گے۔

قومی کپتان نے نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پریشر میں اچھی بولنگ کی اور میچ کا نتیجہ بدل دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پورے میچ میں حاوی رہنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیویز سے میچ 4 رنز سے ہار گئی تھی۔

دبئی ٹیسٹ کیلئے ٹیم کمبی نیشن میں بھی در و بدل ہوسکتا ہے، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :