Geo News
Geo News

دنیا
02 اگست ، 2012

تہران میں قرآن شریف کی 20 ویں بین الاقوامی نمائش جاری

تہران … ایران کے دارالحکومت تہران میں قرآن شریف کی 20ویں بین الاقوامی نمائش جاری ہے، اس نمائش میں پاکستان سمیت روس، لبنان، فلپائن، فرانس، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت کئی ممالک شرکت کررہے ہیں۔ 40 شعبوں پر مشتمل اس نمائش میں بچوں، بڑوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قرآنی مواد ترتیب دیا گیا ہے۔ اس موقع پر مقامی پبلشر ز کے علاوہ دنیا بھر سے آئے 150 نمائش کنندگان اپنے قرآنی مجموعے نمائش کیلئے پیش کررہے ہیں۔ اس ایونٹ میں بڑی تعداد میں قرآنی ماہرین، پروفیسرز اور آرٹسٹوں سمیت کیلی گرافر بھی اپنے نمونو ں کے ساتھ شریک ہیں۔

مزید خبریں :