03 اگست ، 2012
لاہور… دوست محمد کھوسہ نے مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ وزیربلدیات اور سردار ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ میں نے کسی کے کہنے پر استعفیٰ دیا، اس موقع پر انہوں نے کئی شکوہ کئے کئی شکایت کیں، ان کا کہنا تھا کہ اپنی نالائقیوں کو چھپانے کیلئے ایسی باتیں کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیس20وزارتیں ایک شخص کے پاس ہونا جمہوریت ہے، کیا 20وزارتیں ایک شخص کے پاس ہونا معیارہے دوہرے معیار اب نہیں چھپ سکتے، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جعلی کیس بنایا گیا،میرے دل میں چور ہوتا توآپکے سامنے نہیں آتا،سب ثابت ہو جائیگا کہ الزام لگانے والے کون ہیں، انہوں نے کہا کہ الزام لگانے سے پہلے اپناہوم ورک پورا کریں۔ میرے والد صاحب نے29سال پارٹی میں گزارے ہیں،ان کے پارٹی میں تعلقات ہیں، انہوں نے کبھی پارٹی سے غداری نہیں کی،انہوں نے ان کی حرکتوں کی وجہ سے سینیر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،میر ے والد صاحب کو منانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن لوگوں کو کیوں بھجواتے ہیں،خود آئیں،اتنی جرات ہونی چاہیے۔