Geo News
Geo News

پاکستان
03 اگست ، 2012

حیسکوبورڈ کے چیئرمین کی تبدیلی پر تالپور اور قمر برادران میں ٹھن گئی

حیسکوبورڈ کے چیئرمین کی تبدیلی پر تالپور اور قمر برادران میں ٹھن گئی

اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کیمٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے دو مضبوط خاندانو ں میں حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے ہٹائے جانے پر ٹھن گئی۔یوسف تالپور انکے بھائی غنی تالپور نے کہنا تھا کہ ہمارے بھائی کو حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیرمین شپ سے ہٹا کر نوید قمر کے بھائی کو کیسے لگا یا گیا ، یہ سب غیر قانونی ہوا ، سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری پانی و بجلی کی تجویز پر معاملہ سیکورٹی اینڈ ایکس چیج کمیشن آف پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس رکن کمیٹی نواب یوسف تالپور اور نواب عبدالغنی تالپورکی ریکوزیشن پر بلایا گیا تھا ، یوسف تالپور نے کمیٹی سے پوچھا کہ ان کے بھائی نواب محمد حسین تالپور کو ہٹا کر وزیر دفاع نوید قمر کے بھائی ڈاکٹر ندیم قمر کو چیئرمین کیسے لگایا گیا ، سیکرٹری پانی و بجلی ظفر محمود کا کہنا تھا کہ بورڈ میں تبدیلیاں وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئیں ، جس پریوسف تالپور نے کہا کہ یہ ایک من گھڑت کہانی ہے ،وزیر اعظم نے چیئرمین نہیں بلکہ ممبران میں تبدیلیوں کی منظوری دی تھی ،انھوں نے کہا یہ بھی رنگ دیاگیا کہ صدر کے کہنے پر تبدیلی ہوئی مگر ایسا نہیں ہے ، سیکر ٹری پانی و بجلی سے اس حوالے سے قواعد کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں کمپنی آرڈیننس اور کچھ میں حکومت کا بھی اختیار ہو تا ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں این ٹی ڈی سی اور جینکو کمپنی کے مشترکہ سربراہ کی تنخواہ پیکیج کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔

مزید خبریں :