11 دسمبر ، 2018
سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد نے گیس کی بندش کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لیے بسیں نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔
صدر سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل 90 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
ارشاد بخاری نے کہا کہ گیس بندش کے سبب بسیں بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوں گی۔
صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا کہ عوام بدھ کو سفر کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کمپنی سے گیس کا نظام نہیں سنبھل رہا۔
خیال رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز اور بجلی پیدا کرنے والی تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔