03 اگست ، 2012
ملتان … ملتان میں پولیس نے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس پی کینٹ منصور اکرم کے مطابق 4 ملزمان گھنٹہ گھر کے ایک ہوٹل میں 2تین دن قبل رہائش پذیر تھے، خفیہ اطلاع پر چھا پہ مار کر ملزم رب نواز اور محمد نواز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید 2 اشتہاری ملزمان اکرم اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ منصور اکر م کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے قبل یہ چاروں ملزمان ڈیرہ غازی خان سے پولیس مقابلے کے بعد فرار ہو کر یہاں آئے تھے اور چاروں اشتہاری ملزمان سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے،جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق ملزما ن پولیس افسران کے قتل میں بھی ملوث ہے ۔