05 فروری ، 2012
پشاور…کرک میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی عظمٰی ایوب کی نومولود بچی پیٹ میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کر دی گئی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عظمٰیایوب کی نومولود بچی کو پیٹ میں تکلیف اور معمولی بخار کے باعث چلڈرن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔جہاں عظمٰی ایوب بھی اس کے ساتھ موجود ہے۔انتظامیہ کے مطابق بچی کی حالتخطرے سے باہر ہے۔عظمی ایوب اور اس کی بچی کی نگرانی کے لئے سیکورٹی اہلکار بھی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں موجود ہیں ۔