پاکستان
04 اگست ، 2012

ملتان، حسین آگاہی چوک پر دھماکا،دو افراد ہلاک،متعدد زخمی

ملتان، حسین آگاہی چوک پر دھماکا،دو افراد ہلاک،متعدد زخمی

ملتان… ملتان کے گنجان آبادی والے علاقے حسین آگاہی چوک بازارمیں مبینہ طور پر آتشبازی کے سامان میں دھماکے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے سے کم از کم چار دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکا جس تین منزلہ عمارت میں ہوا وہ منہدم ہو گئی۔ عمارت کے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکا چوک بازار میں اسکول کے قریب ہو جو کہ کبوتر منڈی کا علاقہ بھی کہلاتا ہے۔

مزید خبریں :