Time 21 دسمبر ، 2018
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے بسنت منانے کے اعلان پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا


لاہور: ہائیکورٹ نے بسنت منانے کے اعلان پر پنجاب حکومت سے شق وار جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کے اعلان کے خلاف دائر صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کرگیا تھا اس لیےپابندی لگائی گئی،  تفریح اگر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے تو اس کی اجازت خلاف آئین ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے پنجاب حکومت کے اعلان پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا جب کہ پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شق وار جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہےکہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز کئی سال سے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا اور فروری میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :