05 اگست ، 2012
لاہور … جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکریٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ کاکہناہے کہ وہ دن دور نہیں جب مصر، تیونس، مراکش اور ترکی کی طرح پاکستان میں بھی اسلامی قوتیں برسراقتدار آئیں گی۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھی پیپلز پارٹی کے گناہوں میں برابر کی شریک ہے،دونوں بڑی جماعتیں مفادات کیلئے 20ویں ترمیم پرمتفق ہوسکتی ہیں تو مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل کے حل پر کیوں نہیں ہوسکتیں ۔