دنیا
06 فروری ، 2012

اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،اوباما

 اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،اوباما

واشنگٹن. . . .. . امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم اس کی تشویش درست ہے۔امریکی صدر بارک اوباما نے ایک انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس شواہد نہیں ہیں کہ ایران امریکا پرحملہ کرنے کی صلاحیت یا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرح اسرائیل بھی یہ توقع رکھتا ہے کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنا پڑے گا اور اس سلسلے میں اسرائیل اورامریکا مل کر کام کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران اس وقت دباوٴ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد معاملے کو سفارت طور پر حل کرنا ہے تاہم ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے کوئی بھی آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے سے روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید خبریں :