کھیل
06 اگست ، 2012

اولمپک ہاکی:برطانیہ اور آسٹریلیا کا میچ 3-3سے برابر

اولمپک ہاکی:برطانیہ اور آسٹریلیا کا میچ 3-3سے برابر

لندن…لندن اولمپکس کے ایک اہم ہاکی میچ میں برطانیہ اور آسٹریلیا کا میچ 3-3-سے برابرہوگیا ۔میچ اس وقت انتہائی دلچسپ ہوگیا جب میچ میں یقینی شکست کے قریب پہنچنے والی برطانوی ٹیم نے آخری بیس منٹ تین گول کرکے میچ برابر کردیا۔پہلے ہاف میں آسٹریلیا کو تین صفر سے برتری حاصل تھی۔اب دونوں ٹیموں کے چار چار میچوں میں آٹھ آٹھ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :