Geo News
Geo News

پاکستان
05 اگست ، 2012

گوجرانوالہ:لڑکی کے اغواء کی خبر پھیلانے کا الزام،خاتوں پر تشدد

گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں لڑکی کے اغوا کی بات گاوٴں میں پھیلانے کے الزام میں بااثر افراد نے خاتون کو تشد د کا نشانہ بنا یا ،سر کے بال کاٹ دئیے اور منہ کالا کرکے گلی کے چکر لگوائے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق علی پور چھٹہ کے گاوٴ ں میں با اثر افراد نے خاتون کو تشد د کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دئیے ،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ با اثر فراد نے مجھ پر الزام عائد کیا تھا کہ میں نے اْن کی بیٹی کے اغوا کی خبر پورے گاوٴں میں پھیلادی ،جبکہ ان کی بیٹی ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہوئی تھی اور میں نے گاوٴں والوں کو کچھ نہیں بتایا ،اسی رنجش پر بااثر لو گوں نے مجھے 4 گھنٹے گھر میں قید کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا ، سر کے بال کاٹ دئیے ،اور منہ کالا کر کے گلی کے چکر لگوائے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزما ن کو گرفتار کر لیا ۔

مزید خبریں :