Time 31 جنوری ، 2019
سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک کی مشترکہ میسنجر سروسز آئندہ برس صارفین کیلئے دستیاب ہوں گی

فیس بک نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سروسز کو ایک دوسرے سے ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام جاری ہے—. فوٹو بشکریہ دی ورج

گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا صارفین کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئی تھی کہ فیس بک نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کی مشترکہ سروسز کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسے میں ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس یقین کا اظہار کیا ہےکہ اس پروجیکٹ پر ابھی کام جاری ہے اور یہ آئندہ برس ہی متعارف ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس پروجیکٹ پر جوکچھ بھی کیا جارہا ہے اس کو عام آئندہ برس ہی کیا جائے گا، ابھی بہت ساری چیزوں پر کام باقی ہے‘۔

تاہم مارک زکربرگ نے میسنجرز کی مشترکہ سروسز کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ فیس بک نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سروسز کو ایک دوسرے سے ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام جاری ہے۔

فیس بک کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کمپنی کی خواہش ہے کہ پیغام رسانی کے تجربے کو بہتر سے بہتر بنایا جائے کیوں کہ لوگ پیغام رسانی کو تیز، آسان، بھروسے مند اور محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے میسجنگ پروڈکٹس کو محفوظ تر اور آسان بنانے کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ صارفین ان تینوں نیٹ ورکس پر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ آسانی سے رابطے میں رہ سکیں۔  

مزید خبریں :