06 فروری ، 2012
لاہور میں کھاڑک نالے کے قریب سلنڈر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی، جس کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے دوائیں بنانے کی 3منزلہ فیکٹری کی عمارت زمیں بوس ہو چکی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس فیکٹری میں گذشتہ دس سال سے رات دن کام ہو رہا تھا۔ خدشہ ہے کہ ملبے میں 50 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔