06 اگست ، 2012
اسلام آباد … چیئرمین نادرا طارق ملک نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خط لکھا ہے کہ و ہ شہریوں کو شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے متحرک کریں۔ کراچی سے جاری نادرا کے ایک بیان میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کولکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ وہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کے حصول کیلئے پاکستانی شہریوں کو متحرک کرنے میں عملی تعاون کریں، نادرا ان کی مدد سے دور دراز علاقوں میں اپنے موبائل یونٹس کے ذریعے رجسٹریشن کی کارروائی انجام دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ غیر رجسٹرڈ افراد اور خصوصی طور پر ایسی خواتین کی نشاندہی کی جائے جن کی اب تک رجسٹریشن نہیں کی گئی ہے۔