Geo News
Geo News

پاکستان
06 اگست ، 2012

سرگودھا : ڈویژنل پبلک اسکول کے اساتذہ کی تنخواہ بڑھانے کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سرگودھا کے سرکاری ادارے ڈویژنل پبلک اسکول کے اساتذہ کی تنخواہ دیگراسکولوں کے اساتذہ کے برابر کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ تعلیمی صورت حال سے متعلق چاروں چیف سیکرٹریز سے9 اگست تک رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں گوجرانوالہ کے سرکاری اسکول کی حالات زار اور وہاں طالبات کو قبروں کے ساتھ بٹھا کرپڑھانے کے مقدمہ کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہاکہ استادوں کی عزت کئے بغیر ہم قوم نہیں بن سکتے۔کمشنر سرگودھا کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے فیس بڑھاناہوگی۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ایک آنہ بھی فیس بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید خبریں :