Geo News
Geo News

صحت و سائنس
06 اگست ، 2012

ڈینگی کی روم تھام،ٹائر شاپس کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے، شہباز شریف

ڈینگی کی روم تھام،ٹائر شاپس کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ٹائر شاپس کی 100 فیصد رجسٹریشن یقینی بنائی جائے اور پرانے ٹائر ڈھانپ کر یا کاٹ کر رکھے جائیں۔ لاہور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پرانے ٹائر ڈینگی وائرس کی افزائش کا بڑا ذریعہ ہیں، آئندہ سال کیلئے پرانے ٹائر کاٹنے والی مشینیں درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہے، وہاں تمام محکمے مل کر نکاس کا بندوبست کریں اور ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے بھرپورآگاہی مہم چلائی جائے، اور شہریوں میں لٹریچر تقسیم کیا جائے۔ اجلاس میں ان ڈور ڈینگی ویکٹر سرویلنس کیلئے لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو یومیہ معاوضہ دینے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

مزید خبریں :