Geo News
Geo News

Time 23 فروری ، 2019
پاکستان

پشتو اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کا مردان میں قتل، 2 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو: مقتولہ لبنیٰ 

پشتو ڈراموں کی اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کو مردان میں قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق چمڈھیری میں گذشتہ روز ایک خاتون کی لاش لاوارث حالت میں ملی تھی جس کی شناخت لبنی عرف گلالئی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گلالئی کی لاش پر کوئی تشددکے نشانات نہیں ملے لیکن شک ہے کہ اسےگلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کی شناخت ہونے پر بہن نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جن میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان گلالئی کو والدہ سے ملوانے کا بہانہ کر کے ساتھ لےگئے تھے، مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ تھیں اور 15 فروری سے لاپتہ تھیں۔

مزید خبریں :