دنیا
Time 24 فروری ، 2019

محبوبہ مفتی نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دے کر چپ کرادیا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دے کر چپ کرادیا۔

ٹی وی پروگرام 'آپ کی عدالت' میں گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ پاکستان کی سفارتی تنہائی کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ امریکا، چین، روس، سعودی عرب سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔

بھارتی اینکر نے جب طنز کیا کہ پاکستان کٹورا لے کر ہر جگہ جاتا ہے تو محبوبہ مفتی بولیں کہ سعودی ولی عہد نے جب بھارت میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے تو مودی جی بھی ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔

پاک بھارت جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ کو کشمیر کشمیریوں کے بغیر چاہیے؟ عقل کی بات کریں، دونوں ملکوں میں کوئی جنگ نہیں ہوسکتی۔

خیال رہے کہ 14 فروری کو کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والے کار خود کش حملے میں 45 سے زائد فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے بھارت نے بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

مزید خبریں :