دنیا
Time 10 مارچ ، 2019

ایتھوپین ائیرلائن کا طیارہ گر کر تباہ، 157 مسافر ہلاک

وزیراعظم آفس کی جانب سے مسافروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

نیروبی: ایتھوپین ائیر لائن کا ادیس ابابا سے نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 157 افراد سوار تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایتھوپین ائیر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 ارکان موجود تھے اور حادثے میں کسی بھی مسافر کے زندہ بچنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

ایتھوپین وزیراعظم ابی احمد کے دفتر سے جاری بیان میں طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایتھوپین ائیر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 معمول کی پرواز پر تھا جو گر کر تباہ ہوگیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے مسافروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

طیارہ حادثے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ ادیس ابابا سے نیروبی جانے والی پرواز ای ٹی 302 سے اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :