07 اگست ، 2012
لاہور…لاہورمیں بجلی چوری روکنے کیلئے جانیو الی لیسکو ٹیم پرفائرنگ سے دو ملازمین شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔لیسکو حکام کے مطابق ہربنس پورہ میں کار واش پوائنٹ پرڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے کی شکایت موصول ہوئی، لائن سپرنٹنڈنٹ ممتاز اور میٹر انسپکٹر محمد اسلم وہاں پہنچے توتلخ کلامی کے بعدکار واش مالک بوبی نے دونوں پر فائرنگ کر دی، جس سے دونوں اہلکار زخمی ہو گئے،لوگوں نے فوری طور پر انہیں اسپتال پہنچایا،چیف ایگزیکٹو لیسکو شرافت سیال نے غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔