Time 22 مارچ ، 2019
پاکستان

بی آر ٹی پشاور کی آزمائشی سروس شروع

 21 بسیں ہمارے پاس ہیں باقی مرحلہ وار آ رہی ہیں: شوکت یوسفزئی۔ فوٹو: فائل

پشاور: بی آر ٹی منصوبے کی آزمائشی سروس شروع کر دی گئی۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی بھی بی آر ٹی کی آزمائشی سروس کے موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جب بی آر ٹی منصوبہ پورا مکمل ہو گا تب وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اس کا افتتاح کریں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی کا سول ورک مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے کے روٹ پر آزمائشی طور پر بسوں کا آغاز کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبے میں خامیاں ہوں گی، اس لیے ٹیسٹ ڈرائیو کر رہے ہیں، جب پورا کام مکمل ہو جائے گا تب لوگ بی آر ٹی میں سفر کر سکیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ 21 بسیں ہمارے پاس ہیں باقی مرحلہ وار آ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح اکتوبر 2017 میں کیا گیا تھا اور اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے 6 ماہ میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبے کی ڈیڈ لائن میں اب تک 5 بار توسیع کی جا چکی ہے۔

مزید خبریں :