Time 06 اپریل ، 2019
پاکستان

پشاور میٹرو: ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، آزمائشی سروس بند

چند روز قبل ہی بی آر ٹی کی آزمائشی سروس شروع کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

پشاور: بی آر ٹی بسوں کی آزمائشی سروس چند روز بعد ہی عارضی طور پر بند کر دی گئی۔

حیات آباد میں پیش آنے والے حادثے کے بعد بی آر ٹی کی آزمائشی سروس کو بند کر دیا گیا۔

بی آر ٹی روٹ میں بس کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون فیز تھری چوک پر سڑک پار کر رہی تھی کہ بی آر ٹی بس کی زد میں آگئی۔

ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی روٹ پر حادثے میں خاتون کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خاتون کی شناخت لنبیٰ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق چارسدہ کی تحصیل تنگی سے ہے۔

چند روز قبل ہی خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی بسوں کی آزمائشی سروس شروع کی تھی۔

دو روز قبل خیبر پختونخوا کی انسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بھی بی آر ٹی منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مناسب منصوبہ بندی کے بغیر شروع کیا گیا، ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا اور عوام کے پیسے کو بی آر ٹی پر ضائع کیا گیا۔


مزید خبریں :