08 اگست ، 2012
لاہور…لیسکو انجینئرزایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے خبردار کیاہے کہ لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں لیسکو اہل کاروں پر فائرنگ کرنیوالے ملزم گرفتارنہ کئے گئے تووہ بجلی بند کرنے سمیت کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں، لیسکو انجینئرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے صدر رمضان بٹ کی قیادت میں سی سی پی اولاہورسے ملاقات کی،انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے جانے والی ٹیم پر کارواش مالکان نے فائرنگ کردی،جس سے لیسکو کے2 اہلکار زخمی ہوئے، رمضان بٹ نے واضح کیا کہ 2 روز میں ملزم گرفتار نہ ہوئے توبجلی بند کرنے سمیت کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں، سی سی پی او نے یقین دہانی کرائی کہ ملزموں کو جلدگرفتارکر لیا جائے گا۔