11 اپریل ، 2019
ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ارشد خان کی جگہ کرنل (ر) حسن عماد محمدی کو ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج دے دیا گیا ہے۔
ارشد خان کو گزشتہ برس نومبر میں ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کیا گیا تھا۔
ایم ڈی پی ٹی وی کے معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق کے درمیان شدید اختلافات بھی سامنے آئے تھے۔