Geo News
Geo News

پاکستان
08 اگست ، 2012

خیبر پختون خوا کے بیشتر دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب

پشاور…فلڈ سیل پشاور کے مطابق خیبر پختون خوا سے گزرنے والے تقریبا آدھے دریاؤں اور برساتی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل پشاور سے جاری رپورٹ کے مطابق دریائے پنجکوڑہ میں دیر، دریائے سوات خیالی میں چارسدہ روڈ، دریائے کنہار، دریائے گمبیلہ،دریائے کرم، دریائے سیران اور دریائے مارو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ جب کہ بڈھنی نالہ میں چارسدہ روڈپر اور دریائے جندی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل پشاور کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا سے گزرنے والے باقی دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔

مزید خبریں :