Time 15 اپریل ، 2019
انٹرٹینمنٹ

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم ’کلنک‘

فلم ’کلنک‘ 17 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی—. فوٹو سوشل میڈیا

بالی وڈ فلم ’کلنک‘ میں ’روپ‘ کا مرکزی کردار پہلے ہی پاکستانی ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘کی کشف سے متاثر ہے اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلم کی کہانی کا مرکزی خیال بھی پاکستان میں ہی سوچا گیا۔

آنجہانی فلم ساز یش جوہر نے فلم ’کلنک‘ بنانے کا اس وقت سوچا جب انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یش جوہر نے پاکستان کے دورہ کے دوران مخلتف تاریخی مقامات کی سیر کی جس سے متاثر ہو کر انہوں نے بالی وڈ فلم ’کلنک‘ بنانے کا سوچا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر وہ اس فلم کو مکمل نہیں کر پائے تھے۔

ایسے میں یش جوہر کے نامکمل منصوبے کو 2018 میں ان کے بیٹے اور فلم ساز کرن جوہر نے دوبارہ سے تیار کرنے کا سوچا جس کے لیے انہوں نے مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ کا انتخاب کیا۔


اداکارہ نے بتایا کہ روپ کا کردار کشف سے بہت مماثلت رکھتا ہے اور وہ بھی ویسے ہی حالات کا سامنا کرے گی کیونکہ ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی تو وہ ہمیشہ خوش نہیں ہوتی وہ کمزرو بھی ہے لیکن طاقتور بھی۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ کردار نبھانے میں یہ بہت مشکل کام ہوتا ہے کہ ایک ساتھ بہت سارے تاثرات کا مظاہرہ کیا جائے جیسے ناخوش ہونا، کمزور، طاقتور اور یہ سب کشف کے کردار میں تھا، ابھیشیک مجھے کہتے رہتے تھے تمہیں پریشان ہونا چاہیے۔

فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ کے علاوہ مادھوری ڈکشٹ، سوناکشی سنہا، سنجے دت، ورون دھون اور ادتیا رائے شامل ہیں۔ فلم  17 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :